Home / اہم خبریں / مہنگائی سے پریشان سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا؟،بڑی خبر آگئی
مہنگائی سے پریشان سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا؟،بڑی خبر آگئی

مہنگائی سے پریشان سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا؟،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد۔۔۔پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان سرکاری ملازمین کی سنی گئی،آنے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا جائے گا؟؟۔اس حوالے سے متعدد تجاویز سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر توملکی معیشت کی بری صورتحال کے پیش نظر وزارت خزانہ نے مالی سال 2022-23 میں تنخواہوں میں کوئی اضافہ نا کرنے کی تجویزدی تھی،تاہم اتحادی جماعتوں اور وزارتوں نے بڑھتی مہنگائی کے پیش نظرملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز حکومت کو پیش کی ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کوبھی ریلیف دینے پر غور کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ فیصد اضافہ متوقع ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Advertisement

Scroll To Top