Home / اہم خبریں / برسوں کا انتظار ختم ہونے کے قریب، پنجاب کے ساڑھے تین لاکھ اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ
برسوں کا انتظار ختم ہونے کے قریب، پنجاب کے ساڑھے تین لاکھ اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ

برسوں کا انتظار ختم ہونے کے قریب، پنجاب کے ساڑھے تین لاکھ اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ

لاہور۔۔پنجاب حکومت نے پرائمری اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کرنے کافیصلہ کرلیا،فیصلے کا اطلاق نئے سال کی آمدپریعنی یکم جنوری 2023سے ہوگا،

قومی اخبار روزنامہ دنیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ کے تین لاکھ 84ہزار اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے اساتذہ تنظیموں کی جانب سے عرصہ دراز سے مطالبہ کیا جارہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اصولی فیصلہ کرلیا ہے کہ پرائمری سکول اساتذہ کو بھی اپ گریڈ کردیا جائے۔اس فیصلہ سے یکم جنوری 2023سے پنجاب کے تین لاکھ 84ہزار اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کیے جائیں گے،تمام پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی کو سکیل 16دیا جائے گا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Advertisement

Scroll To Top