لاہور: صدارتی تمغہ امتیاز جیتنے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے میری شہرت کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں وضاحت دینا پسند نہیں کرتی اور نہ ہی ضرورت ہے، جس ایونٹ کی ویڈیو کو لے کر تنقید کی جا رہی ہے اُسی ایونٹ کے دوران مقبوضہ وادی کے معاملے پر بات کی تھی جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جبکہ ایسے اور بھی ویڈیو کلپس موجود ہیں۔
ٹویٹ میں مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل خراب کرنے سے پہلے تنقید کرنے والے پہلے معاملے کو جانچ لیا کریں، مسئلہ کشمیر معاملے کو لے کر میری شہرت کو کسی صورت بھی داغدار نہیں کیا جا سکتا اور میں مستقبل میں کشمیر کیلئے لڑتی رہوں گی جیسے پہلے لڑتی آئی ہوں۔