محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی بھرتی کے حوالے سے پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ اساتذہ کی بھرتی مستقل بنیادوں کی بجائے عارضی طور پر کی جائے گی،
صوبہ بھر کے سکولوں میں اس وقت 70 ہزار اساتذہ کی فوری ضرورت ہے، اساتذہ کی نئی بھرتیاں صرف ایک سے دو سال کے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی، خراب کارکردگی پر اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔