لاہور۔۔۔۔۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں میں رعایت دے دی۔ اب سنگل ٹیچر بھی تبادلوں کے لیے اپلائی کرسکیں گے ۔
عدالتی احکامات کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے نئی پالیسی کا اعلان کیا گیا ۔
نئی پالیسی کے مطابق جن سکولوں میں سنگل ٹیچر ہیں وہ بھی تبادلوں کے لیے اپلائی کرسکیں گے ۔
اگلے تبادلوں میں سنگل ٹیچر کیٹیگری والے اساتذہ اپلائی کرسکیں گے