لاہور سمیت پنجاب چالیس سال سے کم عمر اساتذہ کے لئے خوشخبری، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ینگ لیڈر پروگرام کے اساتذہ کو تربیتی کورس کے لئےجاپان بھیجوانے کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق تربیتی کورس کا دورانیہ ایک سال رکھا گیا ہے، اساتذہ کو پنجاب حکومت کے تعاون سے تربیتی کورس کے لئےبھیجوایا جائے گا،
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انگریزی زبان پر عبور رکھنے والے اساتذہ سے درخواستیں طلب کرلی، منتخب ہونے والے اساتذہ کو حکومت جاپان ینگ لیڈرز پروگرام کے تحت سکالر شپ بھی مہیا کرے گی۔