لاہور۔۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی سالگرہ پر کارکنوں کی طرف سے بھجوائے گئے بھاری کم کیک کو فلاحی ادارے کو بھجوا دیا
مریم نواز نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر پر ایک طویل کیک کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ نواز شریف کی سالگرہ پر موصول ہونے والا یہ اب تک کا طویل ترین کیک ہے، سمجھ نہیں آرہا اسے میٹرز میں ناپوں یا کلو میٹر میں لیکن اس کے ساتھ جو محبت ہے وہ بے حساب ہے
لیگی رہنما کی اس پوسٹ پر ایک صارف نے تجویز دی کہ اس کیک کو اپنی مرضی کے کسی فلاحی ادارے میں بھجوادیں جس پر مریم نے جواب دیا کہ وہ پہلے ہی ایسا کرچکی ہیں